21 فروری، 2013، 11:57 AM

پاکستان

پشاور کے علاقے ہشت نگری میں بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک

پشاور کے علاقے ہشت نگری میں بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک

مہرنیوز۔21 فروری 2013ء: پاکستان کے شہر پشاور کے ہشت نگری علاقے میں واقع موبائل مارکیٹ میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور5 افرادزخمی ہو گئےہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے ہشت نگری علاقے میں واقع موبائل مارکیٹ میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور5 افرادزخمی ہو گئےہیں۔ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کواسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔پولیس اور امدادی کارکن جا ئے وقوع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال ذرائع نے ایک لاش اور5زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے۔

News ID 1817588

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha